جمعیت علمائے اسلام فاٹا نے قبائلی علاقوں میں پولیو مہم کی مخالفت کردی

جمعیت علمائے اسلام فاٹا نے قبائلی علاقوں میں پولیو مہم کی مخالفت کردی

پشاور:جمعیت علمائے اسلام فاٹا نے قبائلی علاقوں میں پولیو مہم کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ فاٹا میں پولیو سے بچائو کے قطروں سے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور نے کہا کہ فاٹا میں پولیو سے بچائو کے قطروں سے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیو مہم کے زریعے فاٹا میں دہشت گردی کی جا رہی ہے ، جے یو آئی فاٹا میں پولیو مہم کی بھرپور مذمت کرتی ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے دھمکی دی کہ ہم فاٹا میں پولیو مہم نہیں ہونے دینگے۔

مفتی عبدالشکور نے کے پی کے کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نے صوبے کو دیوالیہ کر دیا وہ صوبے کے چار بجٹ ہڑپ کر چکے ہیں اب فاٹا کے این ایف سی ایوارڈ کا تین فیصد حصہ بھی غبن چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کا مطالبہ فاٹا کے وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے کر رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں