برلن حملہ کے بعد جرمن چانسلر کی مقبولیت میں کتنا اضافہ ہوا، جانئے اس رپورٹ میں

برلن حملہ کے بعد جرمن چانسلر کی مقبولیت میں کتنا اضافہ ہوا، جانئے اس رپورٹ میں

برلن: ایک تازہ جائزے کے مطابق برلن حملے کے بعد چانسلر انگیلا میرکل کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ فورسا نامی ادارے کی جانب سے کرائے جانے والے اس جائزے کے نتائج آج بدھ کو عام کیے گئے ہیں۔

اس کے مطابق میرکل کی کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین (CDU) اور اُس کی اتحادی پارٹی کرسچیئن سوشل یونین (CSU) کی حمایت میں دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب اس سیاسی اتحاد کی عوامی مقبولیت 38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

مہاجرین پالیسی پر اختلافات کے نتیجے میں دونوں پارٹیوں کی مقبولیت کم ہو رہی تھی۔ فورسا کے مطابق میرکل کی عوامی پسندیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں