اقتدار میں آتے ہی میاں صاحب کی سوچ چھوٹی ہوگئی ہے، آصف علی زرداری

اقتدار میں آتے ہی میاں صاحب کی سوچ چھوٹی ہوگئی ہے، آصف علی زرداری

کرچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور نواز شریف کے میثاق جمہوریت کے بعد دونوں جماعتوں میں کافی بہتر تعلقات رہے مگر نواز شریف کی حکومت کے بعد پی پی پی اور ن لیگ میں تعلقا ت کچھ ایسے نہیں ہیں جیسے پہلے تھے ۔

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد میاں صاحب کی سوچ چھوٹی ہوگئی ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے عمران خان بھی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کو بڑا سکیورٹی رسک قرار دے چکے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہورہا ہے وہاں سیکیورٹی رسک ضرور ہے۔

اپنے دیرینہ ساتھی کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ ذوالفقار مرزا کے پارٹی میں واپسی کے امکان کو مشکل ہے  ۔

ساتھ ہی عرفان اللہ مروت کےساتھ ان کاواسطہ ہے،کراچی میں رہتے ہیں، اٹھنا بیٹھنا ہے، ایک دفعہ پارٹی میں رہے ہیں۔