ٹؤیٹر نے صارفین کو ایک اور دھچکا دینے کا فیصلہ کر لیا

ٹؤیٹر نے صارفین کو ایک اور دھچکا دینے کا فیصلہ کر لیا

نیویارک: ٹوئٹر صارفین کے لئے تشویشناک خبرہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے بزنس اور پاور صارفین کے لئے رقم کے عوض رکنیت متعارف کرانے کے آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔

مالی مشکلات کی بنا پر مائیکرو بلاگنگ سروس نے صارفین کی دلچسپی کا اندازہ لگانے کے لئے ای میل سروے کا آغاز کر دیا ہے، آپشن متعارف کرانے کی صورت میں پیسے دے کر خدمات حاصل کرنے والے اراکین کے لیے ٹوئٹ کا وسیع ورژن دستیاب ہو گا۔

اس ورژن میں ٹوئٹر ڈاٹ کام سے زیادہ سہولیات ہوں گی،تاہم موجودہ صارفین سے خدمات کی قیمت حاصل کرنے کے بارے میں کمپنی کی جانب سے کوئی عندیہ نہیں دیا گیا۔

ٹوئٹرکو صارفین کی تعداد میں اضافہ نہ ہونے اوراشتہار سے ہونے والی کم ہوتی آمدنی پر انحصار کرنے کے چیلنجز کا سامنا ہے، صارفین کی بڑی تعداد مقابل نیٹ ورک جیسے اسنیپ چیٹ کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔