یکم اپریل کے دن اپنے دوستوں کو بے وقوف بنانے کے چند محفوظ اور بہترین طریقے جانیئے

یکم اپریل کے دن اپنے دوستوں کو بے وقوف بنانے کے چند محفوظ اور بہترین طریقے جانیئے

لاہور: ویسے تو یکم اپریل کے دن کسی کو بے وقوف بنانا اچھی بات نہیں اس سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے مگر کچھ ایسے طریقے ہوتے ہیں جن کا استعمال کرنے سے کسی کو نقصان بھی نہیں پہنچتااور اس کو ”فول “ بھی بنایا جا سکتاہے ۔آج ہم آپ کو کچھ خاص طریقے بتاتے ہیں جن سے اپریل فول کے دن کو یاد گار بنایا جا سکتاہے ۔
1۔لیپ ٹاپ پر دودھ گرا دکھانے کے لیے سفید گلو کو شیشے پر لگائیں مگر اس سے پہلے شیشے پر صابن لگا لیں تاکہ اتارنے میں آسانی ہو اسکے بعد سوکھی ہوئی گلو کو لیپ ٹاپ پر رکھ دیں پھر دیکھیں آپ کے دوست کے ہوش ضرور ہو ں گے ۔
2۔پانی کی ٹونٹی میں ہلکا سا رنگ رکھ دیں جو دل کر ے مگر یاد رکھیں رنگ پکا نہ ہو ،بس جیسے ہی ٹونٹی کھلیں گے تو اس رنگ کا پانی نکلے گا۔
۔ دوست کے گھرمیں کھڑی کار کو رات بھر آپ سٹکروںسے سجادیں جس سے کار پہچانی ہی نہ جائے جیسے اس تصویر میں ہے ۔
4۔کیلے کے اوپر فوائل چڑھا کر ہلکا ساآٹا لگا کر اسے اوون میں رکھیں پھر ایسا لگے گا کہ یہ اصلی کیک ہی ہے ۔
5۔اس ونڈو کو پرنٹ سکریں لیں اور اپنے دوست کے ڈیسک ٹاپ پر لگا دیں جس کے بعد وہ جیسے ہی اپنا کمپیوٹر کھولے گا تو ایک بار تو حیران رہ جائے گا۔
6۔ جعلی بوتلیں مگر اصلی کی طرح فریج میں رکھیں دوست کو بولیں کے وہ جلد سے فریج میں سے بوتلیں لائے اور اسے سب میں شیئر کرے بس پھر جو کھولے گا وہی فول بنے گا۔
7۔ اس پنجرے میں کچھ نہیں ہے مگر آپ صرف یہ لکھ دیں گے کہ اس میں سانپ ہے تو دیکھنے والا حیران ضرور ہو گا۔
8۔دوست کی کرسی کے نیچے چھوٹا پریشر ہارن لگائیں اسے اس طرح فٹ کریں کہ جیسے ہی وہ بیٹھے تو کرسی نیچے ہو اور ہارن بج اٹھے گا۔
9۔تربو ز اندر سے کھائیں اور اوپر سے چھوڑ دیں بس پھر کیا کھانے والا بھی پریشان ہو جائے گا۔
10۔چوہے سے تقریباََہر کوئی ڈرتا ہے ۔بس ایک چوقندر لیں جس کی لمبی دم ہو۔