خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ میں ولدیت کا معاملہ معمہ بن گیا

خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ میں ولدیت کا معاملہ معمہ بن گیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار آسیہ نامی خواجہ سرا نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنے شناختی کارڈ میں والد کی جگہ گرو کا نام لکھوایا لیکن اب کارڈ ری نیو نہیں کیا جا رہا۔ خواجہ سرا آسیہ کا کہنا تھا کہ نادرا حکام بتا ہی نہیں رہے کہ شناختی کارڈ میں ولدیت کے خانے میں کس کا نام لکھا جائے۔

باپ کا یا گرو کا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی نادرا کو طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ خواجہ سرا ولدیت کے خانے میں گرو کا نام لکھوا سکتے ہیں یا نہیں۔ جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں