اگلے الیکشن میں تمام مخالفین کا صفایا کردینگے، شہباز شریف

اگلے الیکشن میں تمام مخالفین کا صفایا کردینگے، شہباز شریف

لودھراں :لودھراں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا اگلے الیکشن میں تمام مخالفین کا صفایا کردینگے. انہوں نے لودھراں کے عوام کیلئے منصوبوں کی بارش کر دی ۔ لودھراں کے عوام کیلیے ٹھنڈی لال 20 بسوں کا تحفہ ہے.10 ارب کی لاگت سے اسکولوں کیلیے شمسی توانائی لائیں گے . ایک ارب روپےکی لاگت سےریلوےکراسنگ بنانےکااعلان کرتاہوں . انہوں نے لودھراں کی عوام کیلئے دورویہ سڑکیں بنانے کا اعلان کر دیا۔شہباز شریف نے لودھراں کےلئے25ارب روپےکےپیکیج سےزرعی یونیورسٹی بنانےکااعلان کر دیا۔ 

ملتان میں میٹرو بس چل رہی ہے. مخالفین کہتےہیں پنجاب میں ترقیاتی کام رشوت لیکرہوتے ہیں.جنوبی پنجاب میں سیلاب آیا تو دن رات یہاں رہا.

انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو بس چل رہی ہے.جنوبی پنجاب میں منصوبےسالوں نہیں مہینوں میں مکمل کرینگے.انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔خیبرپختون خواحکومت میٹروبس کانام چھانگلاگلی بس رکھ دیں.لوڈشیڈنگ کی وجہ سےزراعت تباہ اورصنعتیں بندہوگئی تھیں.انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے ۔ 2013 میں وعدہ کیا تھا کہ 2018 میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے اور اس ان شاء اللہ 2018 میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔بجلی کےمنصوبوں پراربوں روپےکی سرمایہ کاری ہورہی ہے.

مصنف کے بارے میں