شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی کامیاب جوڑی کئی سالوں بعد پھر سے ایک ساتھ نظر آئے گی

شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی کامیاب جوڑی کئی سالوں بعد پھر سے ایک ساتھ نظر آئے گی

 شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی کامیاب جوڑی کئی سالوں بعد پھر سے ایک ساتھ نظر آئے گی

ممبئی: کنگ خان کے چاہنے والو ں کو ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کیونکہ بڑی خبر یہ ہے کہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی کامیاب جوڑی کئی سالوں بعد پھر سے ایک ساتھ نظر آئے گی۔بالی وڈ میں صرف ہیرو اور ہیروئن کی ہی نہیں یا اداکار اور گلوکار کی ہی نہیں بلکہ ڈائریکٹر اور ایکٹر کی بھی ”جوڑی“ ہوتی ہے۔

شاہ رخ خان بہت سارے فلم بنانے والوں کے ”گڈو“تھے جیسے یش چوپڑاان کے بیٹے آدی چوپڑا،عزیز مرزا،فرح خان اور روہت شیٹی لیکن سب سے بڑھ کر کرن جوہر۔

کرن جوہر اور شاہ رخ خان نے ”کچھ کچھ ہوتا ہے“پھر ”کبھی خوشی کبھی غم“پھر ”کبھی الوداع نہ کہنا“ پھر”مائی نیم از خان“ کے ساتھ چار فلمیں بطور ہیرو اور ایک فلم ” اے دل ہے مشکل“ بطور مہمان اداکار کی ۔یعنی اس ایک فلم کی وجہ سے کرن جوہر شاہ رخ خان کے ساتھ چار چار فلمیں کرنے والے یش چوپڑا اور عزیز مرزا سے آگے نکل گئے۔

دونوں نے جب بھی ایک ساتھ فلمیں بنائی ان میں شاہ رخ کا کردار سب پر بھاری نظر آتا تھا ،اب چاہے اُن فلموں میں سلمان خان ہوں امیتابھ یا پھر رتھک روشن سب سے آگے شاہ رخ خان کیونکہ اس وقت شاہ رخ خان ہی بالی وڈ کے کنگ تھے لیکن اب ایسا نہیں۔

شاہ رخ اور کرن جوہر دونوں بطور ہیرو اور ڈائر یکٹر اب ٹاپ تھری لسٹ سے باہر ہیں۔اب نئی فلم میں ان دونوں کے ساتھ کاجول بھی نہیں ہوں گی جن کے ساتھ کَرن کی لڑائی ہوگئی ہے۔

دوسرا اب نئی فلم میں شاہ رخ کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے رنبیر کپور جو” اے دل ہے مشکل“ کی وجہ سے ہی دوبارہ تھوڑے سے کامیاب ہوگئے ہیں لیکن سنجے دت کا اسکرین پر کردار نبھانے والے رنبیر کپور کی ”دَت“ ہٹ ہوگئی تو وہ شاہ رخ کے سامنے تھوڑا سا کمزور کردار بھی ٹھکرادیں گے۔