ایسی غذائیں جو صنف نازک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں

ایسی غذائیں جو صنف نازک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں

لندن: چند غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو مرد کیلئے توانتی نقصان دہ نہیں ہوتی جتنی ایک خواتین کے لئے ، کیونکہ صنف نازک کی جسمانی ساخت کی طرح غذائی ضروریا بھی مردوں سے مختلف ہوتی ہیں۔ یہاں چند ایسی ہی غذاوں کا ذکر کیا گیا ہے جو خواتین کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں اور خواتین کیلئے لازم ہے کہ وہ ان تمام کھانوں سے پر ہیز کریں۔
پراسیسڈ گوشت :
یہ ایسا گوشت ہو جو سینڈوئچ یا برگرز میں استعمال کیا جاتا ہے یہ گوشت حاملہ خواتین کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے اور حاملہ خواتین کوچاہیے کہ ایسے گوشت سے دور رہیں۔عام خواتین یہ گوشت کھاسکتی ہیں لیکن انہیں چاہیے کہ اس کی مقدار کم رکھیں لیکن حاملہ خواتین کو اس سے مکمل طور پر بچنا چاہیے۔
چینی دار کھانے :
یاد رکھیں کہ چینی صرف سافٹ ڈرنکس میں ہی نہیں پائی جاتی بلکہ یہ دیگر کھانوں میں بھی ہوتا ہے۔ جب آپ چینی والے کھانے کھاتے ہیں تو یہ جسم میں انسولین کی مقدار کوبڑھا دیتے ہیں اور نتیجہ کے طور پر جسم چربی سٹور ہونے لگتی ہے اور موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے۔ کاربوہائیڈریٹس خواتین کوچاہیے کہ ایسے کھانوں سے پرہیز کریں جن میں کاربوہائیڈریٹس کی زیادہ مقدار ہو،ان کی وجہ سے انسان کا پیٹ تو بھرجاتا ہے لیکن اس کا جسم کو خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ایسے کھانے جن میں مصنوعی چینی ہویا سٹارچ کی زیادہ مقدار ،سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔
سافٹ ڈرنکس :
خواتین کو چاہیے کہ سوڈا سے پرہیز کریں کہ ان کی وجہ سے جسم میں اضافی چینی کی مقدار داخل ہوتی ہے اور موٹاپا آنے لگتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ سافٹ ڈرنکس پینے کی بجائے پھلوں کا تازہ جوس استعمال کریں کہ ان کی وجہ سے جسم کو وٹامنز کی وافر مقدار ملے گی۔