پاکپتن کے نوجوان سے شادی کرنے والی خاتون کی شوہر کے ہمراہ چین واپسی پر والدین کا والہانہ استقبال

پاکپتن کے نوجوان سے شادی کرنے والی خاتون کی شوہر کے ہمراہ چین واپسی پر والدین کا والہانہ استقبال

لاہور:گزشتہ دنوں چین کی نوجوان لڑکی لیوچنگ نے پاکپتن آکر اسلام قبول کیا اور پاکستانی نوجوان محمد شفیق کے ساتھ نکاح پڑھ کے اپنا اسلامی نام عائشہ رکھا۔جس کے بعد اس جوڑے کو نہ صرف سوشل میڈیا پر پذیرائی ملی بلکہ الیکٹرانک میڈیا نے بھی خوب کوریج دی۔ پاکستان میں مرچ مصالے والے  کھانے کھانے کے بعد عائشہ (لیوچنگ) کی طبیعت بگڑی تو انہیں ہسپتال بھی جانا پڑا، شوہر کی بیروزگاری اور پاکستان میں ناساز حالات کے باوجود چینی خاتون نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میںہی مستقل رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تاہم لیوچنگ کو جب والدین کی یاد ستائی تو اپنے پاکستانی شوہر محمد شفیق کیساتھ ان کو ملنے اپنے ملک جا پہنچی۔جہاں ناراض والدین نے روائتی ناراضگی کو ایک طرف رکھ کر اپنی بیٹی اور پاکستانی داماد کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں کی مقامی انداز میں دوبارہ شادی کا اہتمام بھی کیا۔اور خاندان نے پاکستانی لڑکے اور چینی لڑکی کی شادی کو خوب انجوائے کیا۔

پاکپتن کے نوجوان سے شادی کرنے والی چینی خاتون اب کس حال میں ہے؟

 پاکستانی لڑکے شفیق سے سوشل میڈیا پر ملاقات کے بعد پاکپتن آکر شادی کرنے والی چائنیز خاتون لیوچنگ (عائشہ) اب والدین کی رضامندی سے چین گئی ہوئی ہیں جہاں لیوقین کے والدین نے ان کے شوہر شفیق اور لیوقین کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ان کے شوہر شفیق کا کہنا ہے کہ انہیں چائنہ میں بہت عزت اور پیار ملا ہے لیکن وہ جلد واپس پاکستان آکر اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق لیوچنگ (عائشہ) کو لاہور میں چائنیز زبان سکھانے کیلئے انسٹرکٹرکے طورپر نوکری بھی مل گئی ہے۔ 

تصاویر  بشکریہ: رضااختر

مصنف کے بارے میں

شہبازسعیدآسی نیوٹی وی کےویب اور بلاگ ایڈیٹر ہیں،روزنامہ نئی بات میں کالم بھی لکھتے ہیں