بھارتی مسلمان ایک مرتبہ پھر مشکل میں آگئے

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں مسلمان ایک مرتبہ پھر مشکل میں آ گئے ، ہزاروں ہندوں کے حملے میں 2 مسلمانوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد خوف کاماحول ہے،ہندوں اور مسلمانوں نے ایک دوسرے کے خلاف جلا گھیرا و کی رپورٹیں درج کرادی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی آبائی ریاست گجرات میں ہزاروں مسلمان گھربارچھوڑنے پرمجبورہوگئے۔ریاست گجرات کے وادا والی گاو¿ ں کے مسلمانوں نے تین مرتبہ حملہ کرنے والے ہندوں کے خلاف رپورٹ درج کرادی لیکن پولیس نے کسی فریق کے خلاف قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا۔قریبی گاو¿ ں کے حملہ آور ہندوں نے بھی مسلمانوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔
پولیس نے علاقے میں نفری کی تعداد بڑھا کر گشت بڑھا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان اور ہندو طالب علم کے درمیان جھگڑا امتحان کے بعد واپسی پر ایک شخص کے گرنے پر ہوا تھا۔ہندو طالب علم اپنے قریبی گاو¿ ں گیا اور ہزاروں مسلح اور ڈنڈا بردار لوگ بلالایا۔مسلمانوں کے گھروں کے اندر توڑ پھوڑ کی اور متعدد مسلمانوں پر تشدد کرکے زخمی کردیا۔ہندوں کے ایک اور گروپ نے بھی مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کیا۔مسلمانوں کو مارا پیٹا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔