اگر بھارت کے خلاف موقع ملا تو بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا ،فہیم اشرف

اگر بھارت کے خلاف موقع ملا تو بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا ،فہیم اشرف

برمنگھم: چیمپینز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے پریکٹس میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے خلاف موقع ملا تووہ بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔بیٹنگ کے دوران پریشر محسوس نہیں ہوا، میں نے ویسے ہی کرکٹ کھیلی جیسے ڈومیسٹک کے میچز کھیلتا ہوں۔ حسن سے کہا تھا ہم دو اوورز ایسے چاہئیں جن میں 15,20سکور کریں، ہم اپنے منصوبے میں کامیاب رہے ۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ میرا پہلا میچ تھا اس لیے جب بالنگ کے لیے میدان میں اترا تو اس وقت پریشر تھا لیکن بلے بازی کے دوران پہلی ایک دو گیندوں پر ہی پریشر تھا لیکن اس کے بعد ایسا دباؤ محسوس نہیں ہوا ،میں نے ویسے ہی کرکٹ کھیلی جیسے ڈومیسٹک کے میچز کھیلتا ہوں ۔ایک سوال پر انہوں نے بتا یا کہ میں نے حسن علی کو صرف یہ ہی کہا تھا کہ ہمیں صرف دو اوورز چاہئیں جن میں 15,20سکور کریں گے اور ہم اپنے منصوبے میں کامیاب رہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ پرفارمنس کے بعد ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھار ت اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہوئے پریشر ہوتا ہے لیکن ان کے خلاف کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے ،اگر مجھے ان ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع تو اپنی بھرپور کار کردگی کا مظاہرہ کروں گا ۔

مصنف کے بارے میں