پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قبلہ رخ کا تعین کیا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قبلہ رخ کا تعین کیا گیا

آج کروڑوں مسلمانوں نے سائے کی سمت دیکھ کر قبلہ رخ کا تعین کیا،ماہر فلکیات کے مطابق آج پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجکر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر چمک رہا تھا۔
ماہر فلکیات کے مطابق آج پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجکر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر چمک رہا تھااور اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں تھا تاہم دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی مخالف سمت میں تھا۔زیادہ تر مسلمانوں نے خانہ کعبہ کی درست سمت معلوم کرنے کا آسان طریقہ استعمال کیا،زمین میں سیدھی چھڑی گاڑ کر سائے کی سمت نوٹ کر لی۔
پاکستان میں ہرسال 28 مئی کو دوپہر 2 بج کر18 منٹ اور 16 جولائی کو2 بج کر 26 منٹ پر یہ منظردیکھنے کوملتاہے۔

مصنف کے بارے میں