صدر مملکت کی تنخواہ 16لاکھ نہیں ،80ہزار ہے ،خبریں من گھڑت ہیں ،ترجمان ایوان صدر

صدر مملکت کی تنخواہ 16لاکھ نہیں ،80ہزار ہے ،خبریں من گھڑت ہیں ،ترجمان ایوان صدر

اسلام آباد: ایوان صدر کے ترجمان نے صدر مملکت ممنون سین کی تنخواہ 16 لاکھ روپے ماہانہ ہونے سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا اور واضح کیا ہے تنخواہ اس بجٹ میں بڑھا کر ایک لاکھ تیس ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے ایک حصے میں دیا جانے والا یہ تاثر درست نہیں ہے کہ صدر مملکت کی تنخواہ 16 لاکھ روپے ماہانہ ہو گئی۔
ترجمان ایوان صدر نے بتایا ہے کہ نئے وفاقی بجٹ سے قبل صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ 80 ہزار روپے ماہانہ اور سال کی مجموعی تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار تھی جو اس بجٹ میں بڑھ کر ایک لاکھ تیس ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس طرح سال 18-2017 کے بجٹ کی منظوری کے بعد ان کی سال بھر کی مجموعی تنخواہ سولہ لاکھ روپے سالانہ ہو جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں