آن لائن خودکشی ویب سائٹ نے کر دی انتہائی آسان

آن لائن خودکشی ویب سائٹ نے کر دی انتہائی آسان

نیویارک: کیا آپ اپنی آن لائن زندگی سے تنگ آ چکے ہیں؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کی حقیقی زندگی کو متاثر کر رہی ہے؟ تو اس کا ایک حل ہے، آپ خود کو آن لائن دنیا سے ڈیلیٹ کردیں، یعنی دوسرے الفاظ میں "آن لائن خودکشی" کرلیں۔ سوئیڈن کی ایک ویب سائٹ ایسی سہولت پیش کر رہی ہے جس سے آپ صرف ایک بٹن دبا کر اپنی آن لائن موجودگی کے تمام نشانات مٹا سکتے ہیں۔ آپ کو صرف ای میل اور اس کا پاس ورڈ دینا ہوگا اور جس کو جہاں بھی اس ایڈریس کی علامات ملیں گی، وہ اسے حذف کردے گی۔

deseat.me نامی یہ سروس ولی ڈالبو اور لینس اونبیک نامی دو سوئیڈش پروگرامز نے تیار کی ہے۔ جس میں وہ صارفین کو گوگل میں لاگ آن ہو کر اپنے اس کھاتے سے منسلک تمام دیگر اکاؤنٹس ڈلیٹ کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر فیس بک، ایورنوٹ اور ڈربل کے نام درجے ہیں لیکن درحقیقت یہ یوٹیوب سے لے کر لنکڈ ان تک سب میں آپ کے اکاؤنٹس اور نشانات مٹا سکتی ہے۔

بنیادی طور پر یہ صارف بتاتا ہے کہ کیا ڈیلیٹ کرنا ہے اور کیا نہیں لیکن سائٹ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ کسی صارف کی لاگ ان معلومات تک رسائی نہیں رکھتی۔

تو کیا آپ ایسا کریں گے؟ اگر واقعی ایسا ہوتا ہے تو اردو ٹرائب اور دیگر عمدہ مواد کی حامل ویب سائٹس پر آپ کافی اچھا وقت گزار سکتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ضائع ہونے والے وقت کو یہاں استعمال کر سکتے ہیں۔