قومی مالیاتی کمیشن نے این ایف سی ایوارڈ کی ششماہی رپورٹ کی منظوری دے دی

قومی مالیاتی کمیشن نے این ایف سی ایوارڈ کی ششماہی رپورٹ کی منظوری دے دی


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کی ششماہی رپورٹ کی منظوری دیتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کا آئندہ اجلاس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس ہوا جس میں سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور پنجاب کی وزیر خزانہ عائشہ غوث نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے ورکنگ گروپس کی سفارشات پیش کی گئیں جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے فارمولے کا ازسر نو جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں این ایف سی کی دوسری رپورٹ کا جائزہ لیا گیا وفاق نے بھی اپنی رپورٹ پیش کی حتمی رپورٹس دس دسمبر تک آجائیں گی, اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر کسی صوبے کا حصہ کم نہیں کیا جاسکتا خیبر پختونخواہ کو مساوی حق دیا جائے گا کمیشن کے چئیرمین کے طور پر میرا کردار نیوٹرل اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے جو بھی فیصلہ ہو گا وہ اکھٹے بیٹھ کر ہوگا جسے آئین کے مطابق وفاق بھی تبدیل نہیں کرسکے گا.

وزیر خزانہ نے کہا کہ آج کا اجلاس بہت مفید اور حوصلہ افزا رہا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں این ایف سی کے بارے میں دوسری رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور شرکا نے نویں ایوارڈ سے متعلق امور کے بارے میں مکمل تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کے بارے میں حتمی رپورٹ کی تیاری کیلئے اگلے مہینے کی دس تاریخ مقرر کی گئی ہے اور آئندہ اجلاس اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔

مصنف کے بارے میں