فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن

 فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن

لاہور: فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبر (منگل) کو منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کے باعث جنم لینے والا مسئلہ فلسطین ساٹھ برس بعد بھی حل کروانے میں ناکام ہے۔

اقوام متحدہ انیس سو سنتالیس سے فلسطین میں امن کے لیے کوشاں ہے مگراسرائیل کے مظالم اسی طرح جاری ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینیوں کو شہید کرتے رہتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ آٹھ برسوں میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ہرسال اوسطاً 560 فلسطینی شہید ہوجاتے ہیں۔ پاکستان نے فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے دوبارہ بات چیت کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے فلسطین اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔

مصنف کے بارے میں