"دم درود پڑھ کر شاٹ ماری"شاداب خان نے سب کو حیران کر دیا

ابوظہبی:قومی کرکٹ ٹیم کے سپن باولر شاداب خان نے کہاہے کہ میں نے دم درود پڑ ھ کر شاٹ ماری اور لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف دوسراٹی 20میچ جیت کر گفتگوکرتے ہوئے کہناتھاکہ "میں سب سے پہلے اللہ تعالی شکر گزار ہوں اور میری آج کی پرفارمنس میں میرے ماں باپ کی دعائیں" بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹی 20میچ میں اچھی پرفارمنس کی بہت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ میچ کے دوران جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو اس وکٹ نکال کر دینا پڑ تی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی 20میچ میں سری لنکا کو 2وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔"دم درود پڑھ کر شاٹ ماری اور لگ گئی": شاداب خان