مسلم لیگ ن مزید دو وکٹیں گرنے کو تیار ، پی ٹی آئی کی اہم کامیابی

 مسلم لیگ ن مزید دو وکٹیں گرنے کو تیار ، پی ٹی آئی کی اہم کامیابی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لی رہیں ،نواز شریف کی نااہلی کے بعد  پارٹی شدید مسائل کا شکار ہے ۔ان پی ٹی آئی نے  مسلم لیگ (ن) کی دو وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ اختر بھروانہ کا تحریک انصاف میں شامل کئے جانے کا فیصلہ۔ جھنگ کے بھروانہ خاندان اور تحریک انصاف کے مابین معاملات طے پا گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے باضابطہ شمولیت کا اعلان نئے انتخابات سے قبل ہو گا اس کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی اور شور کوٹ کے حلقہ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار صائمہ اختر بھروانہ کا بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ صائمہ اختر بھروانہ مشرف دور میں مسلم لیگ (ق) کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئی تھی اور ان کے ایک ایک وکٹ کی بدولت ظفر اللہ جمالی وزیر اعظم بنے تھے دونوں خواتین پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ہے اور جھنگ میں ان کو عوام کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے غلام بی بی بھروانہ گزشتہ تین انتخابات جیت کر ریکارڈ قائم کرچکی ہیں غلام بی بی بھروانہ کا نانا حیدر بھروانہ بھی ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور سیدہ عابدہ حسین کے والد اور سابق وفاقی وزیر تعلیم سید عابد حسین کو شکست فاش سے بھی دوچار کیا تھا صائمہ اختر بھروانہ بھی سیاسی خاندان سے تعلق ہے ان کے والد مراد اختر بھروانہ نواز شریف کی پنجاب کابینہ میں وزیر صنعت رہ چکے ہیں اور ضلعجھنگ کے چیئرمین بھی رہے ہیں