بھارت میں” رفع حاجت“ کرنے والوں کے خلاف دنیا کی انوکھی ترین مہم شروع کر دی

 بھارت میں” رفع حاجت“ کرنے والوں کے خلاف دنیا کی انوکھی ترین مہم شروع کر دی

رانچی: دنیا بھر میں ٹوائلٹ کی وجہ سے بدنام ہونے والی بھارت سرکار نے تو آنکھیں تو نہیں کھولی مگر بھارت کی ریاست کے بڑے شہر کی انتظامیہ نے انکھیں کھول لی ہیں۔اور گھروں سے باہر رفع حاجت کرنے والوں کے خلاف انوکھی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق میں بھارتی شہر رانچی میں کھلے میں رفع حاجت کی روک تھام کے لیے ’ ہلہ بول، لنگی کھول‘ نامی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔مہم کی خلاف ورزی کرنے والے ہندوستانی شہریوں کی لنگیاں بطور سزا لے لی جاتی ہیں۔

رانچی میونسپل کارپوریشن کے اعلی ٰ عہدیدار کا کہناہے کہ ”مہم کا مقصد شہر میں کھلے میں رفع حاجت کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے اور رانچی میونسپل کارپوریشن نے 30 ستمبر تک اس مسئلے کو شہر سے ختم کرنے کا ہدف بنا رکھا ہے“۔سزا کے طور پر شہری انتظامیہ لوگوں کی لنگیاں لے لیتی ہے تاہم کھلے میں دوبارہ ایسا کام نہ کرنے کے وعدے کے بعد لنگیاں واپس کردی گئیں جبکہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر100 روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔

رانچی میونسپل کارپوریشن کے مینیجر ششی پراکاش کے مطابق صرف ان ہی لوگوں اس شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جن کے گھروں میں واش روم ہونے کے باوجود وہ رفع حاجت کرنے کھلے میں آئے۔ ایسے تمام افراد نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ٹوائلٹ ہی کا استعمال کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں کئی افراد کو ٹوائلٹ بنوانے کے لیے رقم ادا کی گئی ہے جبکہ متعدد کے گھر پر ٹوائلٹ موجود بھی ہیں اس کے باوجود کئی شہری کھلے میں ہی یہ کام کررہے ہیں۔

بھارت نے کھلے عام رفع حاجت کرنے والوں کے خلاف دنیا کی انوکھی ترین مہم شروع کر دی