رائےونڈ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میں اہم ملاقات میں فیصلے

رائےونڈ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میں اہم ملاقات میں فیصلے

لاہور :حکمران خاندان ان دنوں شدید مشکلات کا شکار ہے لیکن اس وقت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو درپیش مسائل میں سے کیسے نکلنا ہے اس بارے میں شریف فیملی نے اپنا لائحہ عمل تقریبا طے کر لیا ہے اور اس سلسلہ میں آنیوالے کچھ دنوں میں مزید پیش رفت کی امید ہے


اسی سلسلہ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ون ٹو ون ملاقات کی ۔ جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اہم سیاسی امور پر مشورہ دیا اور میاں نواز شریف نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اہم معاملات پر رائے سازی کی۔ ملاقات کے دوران نیب ریفرنسز ،سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی سمیت انٹرا پارٹی الیکشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔


یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نے وطن واپسی اور نیب ریفرنسز کا سامنا کرنے کا فیصلہ بھی اپنے بھائی سے مشورہ کے بعد ہی کیا ہے ۔