اسرائیلی جنگی طیاروں کا اردن کے مسافر طیارے کا گھیرائو

اسرائیلی جنگی طیاروں کا اردن کے مسافر طیارے کا گھیرائو

یروشلم:گذشتہ روز اسرائیل کے کئی جنگی طیاروں نے فضائی حدود کے قریب آنے والے اردن کے ایک مسافر بردار طیارے کے گھیراﺅ کی کوشش کی تھی تاہم بعد ازاں راستہ بدلنے پر اسرائیلی طیارے واپس آگئے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے متعدد جنگی طیاروں نے اردن کے ایک مسافر طیارے کو اس وقت گھیرنے کی کوشش کی جب وہ قاہرہ سے عمان جاتے ہوئے اسرائیل کی فضائی حدود کے قریب آگیا تھا۔اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن کی ’رائل جورڈن‘ ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ مصر سے اردن جا رہا تھا۔ اس دوران مسافر جہاز اسرائیل کی فضائی حدود کے قریب آگیا جس پر فضائیہ حرکت میں آگئی تھی۔ نشاندہی ہونے پر اردنی ہوائی جہاز کو جانے دیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافر جہاز فنی خرابی کے باعث راستہ بھٹک گیا تھا۔ صہیونی حکام کو جب پتا چلا کہ یہ مسافر بردار جہاز ہے تو اسے جانے دیا گیا۔