پاکستان میں سام سنگ نوٹ 8 کی فروخت کا آغاز

پاکستان میں سام سنگ نوٹ 8 کی فروخت کا آغاز

لاہور: جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ اپنا جدید اور مہنگا ترین سمارٹ فون گلیکسی نوٹ 8 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ۔ سام سنگ نے 23 اگست کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران اس فون کو متعارف کرایا تھا اور اب ایک ماہ بعد پاکستان میں دستیاب ہے۔

اس فون میں سنیپ ڈراگون 835 یا سام سنگ کا اپنا ایکسینوس اوکٹا کور پراسیسر، 64 جی بی اسٹوریج  اور سکس جی بی ریم کے ساتھ ایس ایٹ سے زیادہ طاقتور فون ہے اور وائرلیس چارجنگ بھی اس کا حصہ ہے۔اس فون کی بیٹری 3300 ایم اے ایچ ہے جس کا مقصد گزشتہ سال جیسے مسئلے سے بچنا ہے۔یہ سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے۔ یہ ڈوئل کیمرہ بارہ میگا پکسل کے سنسرز کے ساتھ ہے جس میں ایک کیمرہ ریگولر/ وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ ہے جس میں ایف 1.6 آپرچر دیا گیا جبکہ دوسرا ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ ہے جس میں ایف 2.4 آپرچر ہے۔
اس کے فرنٹ پر آٹھ میگا پکسل کا آٹو فوکس کیمرہ دیا گیا ہے، جبکہ فون کو آنکھوں کی مدد سے ان لاک کیا جاسکتا ہے اور یہ ایس ایٹ کی طرح واٹر ریزیزٹنٹ بھی ہے جو ڈیڑھ میٹر پانی میں 30 منٹ تک ڈوب کر بھی محفوظ رہتا ہے۔پاکستان میں اسے ایک لاکھ 9 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔