تنزانیہ: 9ہزار 9سو سرکاری ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلنے پرملازمتوں سے برخاست

تنزانیہ: 9ہزار 9سو سرکاری ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلنے پرملازمتوں سے برخاست

ڈوڈو ما:تنزانیہ میں 9ہزار 9سو سرکاری ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلنے پر صدر جان ماگفولی نے تمام کو ملازمتوں سے برخاست کرنے کا حکم جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مگفولی 2015میں تنزانیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے تمام سرکاری ملازمین کی ڈگریاں چیک کرنے کی تحریک کا اعلان کیا تھا ،9ہزار 9سو ملازمین کی ڈگریا ن جعلی نکلنے پر تمام کو عہدوں سے برخاست کر دیاہے ،جن میں اینٹی گرافٹ باڈی کے سربراہ،ٹیکس چیف ،محکمہ ریلو ے کے سینئر افسر سمیت کئی دیگر افسران شامل ہیں ۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومت کو شکایات موصول ہورہی تھیں کہ تنزانیہ میں سرمایہ کاری کی راہ میں کرپشن اور حکومت کی غیر سنجیدگی بڑی رکاوٹ ہے ۔حکومت کی جانب سے جعلی ڈگریوں کیخلاف تحریک کے ساتھ ساتھ گھوسٹ ملازمین کیخلاف بھی کریک ڈاﺅن کیا گیا اور اس دوران ریاست میں 19ہزار 7سو گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہواہے۔
تنزانیہ کے صدر کا کہناہے کہ ہم ملک میں نوکریاں پیدا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں جبکہ حکومت میں جعلی ڈگریوں والے لوگ بھی موجود ہیں ۔حکومت ہر سال 107ملین ڈالر ہر سال ان گھوسٹ ملازمین کے باعث خسارہ برداشت کر رہی ہے ۔