'رینجرز کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنیکی نہیں سہولت دینے کی ضرورت ہے'

'رینجرز کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنیکی نہیں سہولت دینے کی ضرورت ہے'

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ نے رینجرز ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مشکلات باہر سے بھی تھیں اور اندرون خانہ بھی تھیں لیکن ان سب کے باوجود رینجرز نے اپنی قربانیوں سے تاریخ رقم کی ہے۔ اس کارکردگی کا کریڈٹ ایک ایک جوان کو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ساڑھے 3 سال میں رینجرز سندھ نے کراچی میں 9500 آپریشنز کیے اور ان آپریشنز کے دوران منوں کے حساب سے اسلحہ ضبط کیا۔ رینجرز نے ذمے داریوں سے بڑھ کر کراچی میں امن کیلئے کردار ادا کیا جبکہ جنرل رضوان اختر اور جنرل بلال اکبر نے لیڈر شپ دی اور اب رینجرز کو مزید دل جیتنے کے لیے بھی کامیابی سے آگے بڑھنا ہے۔

چودھری نثار نے کہا ایک شخص کے ہاتھوں کراچی یرغمال بنا ہوا تھا وہ کہتا تھا آگ لگا دو تو آگ لگا دی جاتی۔ ہر 3 ماہ بعد رینجرز اختیارات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کیونکہ رینجرز کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنیکی نہیں سہولت دینے کی ضرورت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں