بہن کی ڈارئنگ 1 ریال میں فروخت کرنے والے8سالہ بچے نے سعودی عرب میں ہلچل مچ گئی

 بہن کی ڈارئنگ 1 ریال میں فروخت کرنے والے8سالہ بچے نے سعودی عرب میں ہلچل مچ گئی

جدہ:سعودی عرب میں 8سالہ بچہ اپنےغریب خاندان کی مالی امداد کرنے کی غرض سے پرانےجدہ(بلد) میں ایک پل تلے بیٹھ کر اپنی 12 سالہ بہن کی ڈرائنگ فروخت کرتا ہے ۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق ایک مقامی شہری نے انسٹاگرام پر اس بچے کی تصویرایک ہیش ٹیگ ’’بچہ ایک ریال میں ڈرائینگ فروخت کرتا ہے‘‘ کے ہمراہ پوسٹ کی جس کا بعد ازاں انسٹاگرام پر ٹرینڈ بن گیا۔ 

جلد ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس بچے کی مددکرنے کی خواہش ظاہر کرنا شروع کی۔ دوسری جانب جدہ ایسوسی ایشن برائےثقافت اورکلچرنے بھی یہ وائرل ہوئی تصویر دیکھی۔ جدہ ایسوسی ایشن کےسربراہ برائےثقافت اورکلچرعمرالجسار کاکہناہے کہ یہ تصویر دیکھ کرہم سب بہت حیران ہوئے اور ہم نے اس بچے کی تلاش شروع کردی۔ 

ایلیاس اور اس کی باصلاحیت بہن کی داستان متاثرکن ہے۔ان دونوں بہن بھائیوں اور ان کے خاندان کوہماری مددکی ضرورت ہے۔ہم اپنی زندگیوں میں اس قدر مصروف ہیں کہ ہم بھول جاتے ہیں کہ کسی کو ہماری مددکی ضرورت ہے۔‘‘ بروز منگل جدہ ایسوسی ایشن برائےثقافت اورکلچرنے ایلیاس اوراس کے خاندان کے لئےایک تقریب منعقد کی۔ جہاں ان دونوں کو تحائف اور عطیات سے نوازا گیا۔ اس موقع پرایلیاس کی بہن یسریٰ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کام کو فروخت کرنے کا کبھی نہیں سوچا تھا تاہم اپنے چھوٹے بھائی کی گزارش پر میں نے اسے فروخت کرنا شروع کردیا۔ 

اس کام میں ہم دونوں والدین کی مدد نہیں لیتے ہیں۔ ‘‘ یسریٰ مزید ڈارئنگز بنا کرانہیں فروخت کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ ایلیاس اور اس کا خاندان انڈونیشیا سے تعلق رکھتا ہےاوروہ غیرملکی شہری ہیں۔