پاکستانی فلم جلد دنیا بھر میں پہچان بنائے گی، ریشم

پاکستانی فلم جلد دنیا بھر میں پہچان بنائے گی، ریشم

پاکستانی فلم جلد دنیا بھر میں پہچان بنائے گی، ریشم

لاہور: اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم اورسینما انڈسٹری کے شدید بحران نے جیسے بہتری کے آثارہی ختم کر دیے تھے تاہم فلم میکرز، ڈائریکٹرز اور ٹیکنیشنز کیساتھ ساتھ معروف فنکار بھی اس شعبے کوخیرباد کہہ کر ٹی وی اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہونے لگے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسٹوڈیوز کے جن فلوروں میں ’’اسٹارٹ ساؤنڈ، کیمرہ ، ایکشن‘‘ کی صدائیں گونجتی تھیں، وہاں پھرگودام بننے لگے۔ لاہور کے رائل پارک جیسے علاقے میں فلم پروڈیوسرز، ڈسٹری بیوٹرزاور فلمی ستاروں کے دفاترکی جگہ پرنٹنگ پریس اورکھانے پینے کے ہوٹل آباد ہوگئے۔ مگر کہتے ہیں کہ امید پردنیا قائم ہے اوربرے کے بعد اچھا وقت ضرورآتا ہے۔

اداکارہنے مزید کہا  شدید بحران کے باوجود بھی کچھ لوگوں نے فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، مگرانھوں نے اس کے معیار، کہانی اورجدید ٹیکنالوجی سے استفادہ نہ کرتے ہوئے فارمولا فلمیں بنانا بند نہ کیں ، جس کی وجہ سے ان کی فلمیں کب نمائش کے لیے پیش ہوئیں اورکب فلاپ ، کسی کوپتہ ہی نہ چل سکا۔ پھرایک ایسا وقت بھی آیا کہ پاکستان میں فلمسازی کے شعبے میں نوجوان نسل نے قدم رکھا۔