نیند پوری نہ ہونے سے خطرناک بیماریوں کا خدشہ

نیند پوری نہ ہونے سے خطرناک بیماریوں کا خدشہ

نیند پوری نہ ہونے سے خطرناک بیماریوں کا خدشہ

فلاڈلفیا : امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ نیند پوری نہ ہونے سے کئی بیماریوں سمیت ہڈیاں بھی کمزور پڑسکتی ہیں۔یونیورسٹی آف فلاڈلفیا کے ماہرین سے کم نیند لینے والے افراد اور انہیں لاحق ہونے والی بیماریوں کا جائزہ لینے کیلئے کئے گئے مطالعے میں 20 سے 65 سال تک کی عمر کے رضاکاروں کو سونے اور جاگنے کے ایک خاص تجربے سے گزارا گیا جس میں انہیں 3 ہفتے تک پوری نیند نہیں لینے دی گئی۔

مطالعے کے اختتام پر معلوم ہوا کہ ان افراد میں ہڈیوں کی نشو و نما کرنے اور انہیں مضبوط بنانے میں مددگار پروٹین کی کارکردگی متاثر ہوئی، جس سے ان تمام لوگوں میں ہڈیاں نسبتاً کمزور پڑگئیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی عمر میں مسلسل ناکافی نیند کے اثرات زیادہ نقصاندہ ہوتے ہیں.