بھارتی اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے 23سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا

اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے 23سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا

بھارتی اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے 23سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجنے والے 23سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ٹی وی اداکارہ سنارکا بھدریا کو موبائل فون پر فحش پیغامات بھیجنے کی پاداش میںکالج کے( بی اے کے) طالب علم کو حراست میں لے لیا جو اداکارہ سے شادی کرنے کا خواہش مند نکلا۔

ملزم غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے جس نے گزشتہ برس اکتوبر سے اداکارہ کا فون نمبر انٹر نیٹ کی مدد سے حاصل کر رکھا تھا اور تب سے ہی فحش پیغامات اور تصاویر بھیج رہا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم کواس کے آبائی گاﺅں سے حراست میں لیئے جانے کے بعد اس کا موبائل ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا اور پھر عدالت میں پیش کیا گیا جسے یکم مئی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔