بھارتی ماڈل و اداکارہ سونیکا چوہان آج صبح ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں

بھارتی ماڈل و اداکارہ سونیکا چوہان آج صبح ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں

بھارتی ماڈل و اداکارہ سونیکا چوہان آج صبح ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں

ممبئی : جنوبی کولکتہ کے علاقے راشبھیری میں اداکارہ کی گاڑی سڑک تقسیم کرنے والے حصے سے جا ٹکرائی جس کے باعث اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ان کے دوست وکرم چیٹرجی سخت زخمی ہوئے ہیں ۔
وکرم چیٹرجی گاڑی چلا رہے تھے جبکہ اداکارہ بغل والی سیٹ میں بیٹھی ہوئی تھیں جو کہ حادثے کا شکار ہو گئی ،پولیس کاکہناہے کہ موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کو ہسپتال پہنچایا لیکن اداکارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ وکرم اس وقت آئی سی یو میں ہیں جہاں ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔دونوں افراد ٹویٹا کرولا میں سوار تھے جو کہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے ۔