پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلئے 5 ناموں پر بولی 30 مئی کو ہوگی

لاہور: پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے بولی کا اعلان کردیا ہے۔بولی کے عمل کا آغاز 30 مئی 2017 کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ ریجنز کے ناموں کا اعلان ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اور صوبوں کی نمائندگی کی بنیاد پر کیا ہے، جبکہ ان میں سے ایک کو پی ایس ایل فرنچائز کا درجہ دیا جائے گا۔ان پانچ ریجنز میں فیصل آباد، حیدرآباد، ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا اور ملتان کے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال کے اوائل میں پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے ایونٹ کے 2018 کے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم کے اضافے کا عندیہ دیا تھا۔