ڈان لیکس: پرنسپل انفارمیشن آفیسر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری

ڈان لیکس: پرنسپل انفارمیشن آفیسر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پرنسپل انفارمیشن آفیسر راو تحسین کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈان لیکس انکوائری کی رپورٹ سامنے آ نے کے بعد جو سفارشات کی گئیں تھیں اس کے تحت پہلا ایکشن لے لیا گیاہے اور راوتحسین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیاہے ۔راوتحسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

وزیراعظم نے راﺅ تحسین کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی جاری کر دیاہے ۔راوتحسین تین سال قبل پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقررر ہوئے تھے جنہیں اب عہدے سے ہٹا دیا گیاہے ،واضع رہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے تحقیقاتی کمیشن رپورٹ پر فیصلہ کے بعدراو تحسین اور طارق فاطمی کو اپنے عہدے چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں