بنگلہ دیش کی ٹیم نہ آئی تو ہم بھی نہیں جائیں گے: چیئرمین پی سی بی

بنگلہ دیش کی ٹیم نہ آئی تو ہم بھی نہیں جائیں گے: چیئرمین پی سی بی

لاہور: پہلے تم آؤ ،پھر ہم آئیں گے۔شہریارخان نے بنگلہ دیش کو صاف صاف  کہہ دیا۔پھر بطور چیئرمین اپنی مدت کا بھی بتا دیا  اور  کہا کہ اگست تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا بنگلہ دیش کی ٹیم نہ آئی تو ہم بھی نہیں جائیں گے۔بنگلہ دیش کی میزبانی کرنے کی باری ہماری ہے۔ شہریار خان نے آئی سی سی راج پر کہا کہ  کوئی بگ تھری اور بگ ٹو نہیں ہونا چاہیے، آئی سی سی آئین کو جمہوری ہونا چاہیے۔

لگے ہاتھوں بی سی سی آئی کو بھی کھری کھری سنا دیں، بھارتی بورڈ حکومتی اجازت کا بہانہ بناکر ہم سے نہیں کھیلتا،  اسکے نہ کھیلنے سےہمارا مالی نقصان ہوا ہے۔ 
شہریار خان نے لاہور میں تیار شدہ بائیومکینک لیب کے بارے میں بتایا کہ لیب کی ایکریڈیشن کیلئے درخواست دے دی ہے۔