اسپاٹ فکسنگ میں معطل کھلاڑی خالد لطیف کی درخواست مسترد

اسپاٹ فکسنگ میں معطل کھلاڑی خالد لطیف کی درخواست مسترد

لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں معطل کھلاڑی خالد لطیف کی درخواست مسترد ہو گئی، اینٹی کرپشن یونٹ کوڈ  کی شق 4.3 کے تحت دو مئی کو دوبارہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں انٹرویو کے لیے طلب کیا گیا۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ خالد پیش نہ ہو ئے تو چارج شیٹ تھما دی جائے گی۔ 

پی سی بی ترجمان کے مطابق انہیں 24 اپریل کو خط ملا   جس میں خالد  کی جانب سے لگائے گئے سبھی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا اے سی یو نے قواعد کے مطابق خالد کی درخواستیں مانی  اور مکمل تعاون کیا لیکن بدقسمتی سے کرکٹر اپنے عمل سے اے سی یو  کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں