شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جنوبی کوریا نے جنگی مشقیں شروع کر دیں

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جنوبی کوریا نے جنگی مشقیں شروع کر دیں

سیول:میزائل حملوں کا شدید خطرہ،اہم ترین ایشائی ملک نے جنگ کی تیاری شروع کر دی،جنوبی کوریا کی فضائیہ نے جنگی مشقیں شروع کر دیں ان مشقوں کا آغاز شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربہ کے فوری بعد کیا گیا ہے۔شمالی کوریا کامیزائل جاپان کی فضائی حدود سے بھی گزرا جس پر جاپان میں خطرے کا سائرن بھی بجائے گے۔1998کے بعد جاپان کی فضائی حدود سے گزرنے والا یہ واحد میزائل تھا۔

میزائل کے تجربے کے فوری بعد جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان نے اعلان کیا کے جنوبی کوریا کے لڑاکا طیاروں نے خاص ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی مشقیں کیں۔

جنوبی کوریا کا دو ہزار پونڈ وزنی بم مشکل ترین ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی قیادت ہر صورت شمالی کوریا کو سزادینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔