بنگلہ دیش روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دے، اقوام متحدہ

بنگلہ دیش روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار میں شورش کے باعث بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا  مسلمانوں کو خطرناک حالات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ نے اس صورتحال پر تشوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سے حفظان صحت کی ناکارہ سہولیات کے باعث یہ بیمار ہو سکتے ہیں جبکہ ساتھ ہی بنگلہ دیش حکومت انہیں میانمار میں شورش کے باوجود واپس روانہ کرنے کی کوشش میں ہے۔

اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے روہنگیا افراد جو تشدد کے باعث بنگلہ دیش نقل مکانی کر رہے ہیں، انہیں وہیں رہنے دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں