امریکا جانے کیلئے ویزا چلے گا نہ گرین کارڈ،امریکا پہنچنے والوں کوداخلے سے روک دیا گیا

امریکا جانے کیلئے ویزا چلے گا نہ گرین کارڈ،امریکا پہنچنے والوں کوداخلے سے روک دیا گیا

واشنگٹن :7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر پابندی کے بعد گرین کارڈ ہولڈرز کا بھی امریکا میں داخل ناممکن ہوگیا۔کئی ممالک کے ائیرپورٹس پابندی عائد کیے جانے والے مسلمان ممالک کے شہریوں کو امریکا جانے والی پروازوں پر سوار ہونے کی اجازت نہیں دے رہے۔دبئی اور لندن کے ائرپورٹس پر امریکا جانے والے مسافروں کو اتار دیا گیا۔مصر ایئر لائنز کی فلائٹ سے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والے پانچ عراقی اور ایک یمنی شہری کو کواگلی فلائٹ سے واپس ان کے ملک بھجوادیا گیا۔
نیویارک پہنچنے والے 2 عراقی شہریوں کو ائیرپورٹ پر روکنے کے خلاف ان کے وکلا نے ٹرمپ اور امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا،ڈیموکریٹس اراکین سینیٹ نے بھی ٹرمپ کے مسلم مخالف اقدام کی سخت مذمت کی ہے.

واضح رہے  تازہ رتیں اطلاعات  کے مطابق امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا اور فی الحال پناہ گزینوں کو امریکی داخلے کی اجازت موجود ہے۔