بلوچستان: حساس ادارے اور ایف سی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

بلوچستان: حساس ادارے اور ایف سی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے کاہان کے علاقے پیشی میں کاروائی کی۔ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

قبضے میں لیے گئی اشیاء میں 20 عدد راکٹ، 14 عدد فیوز، 70 عدد آر پی جی گولے، میزائل لانچر، 12 عدد راکٹ فیوز، مارٹر بم، 5 بنڈل ڈیٹونیٹنگ کارڈ سمیت مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر جنرل ندیم انجم آئی جی ایف سی آپریشن کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔