شاید طے ہو چکا تھا کہ نواز شریف کو اتارنا ہی اتارنا ہے،راجہ فاروق حیدر

شاید طے ہو چکا تھا کہ نواز شریف کو اتارنا ہی اتارنا ہے،راجہ فاروق حیدر

اسلا م آباد:  وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ایک بار پھر نظریہ ضرورت زندہ کر دیا گیا ہے، دکھ ہے کہ نواز شریف کی بحیثیت وزیر اعظم تذلیل کی گئی، شاید طے ہو چکا تھا کہ نواز شریف کو اتارنا ہی اتارنا ہے، دو ججز نے تو بغیر فیئر ٹرائل کے پہلے ہی فیصلہ دے دیا تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے ہمراہ کشمیر ہاوس اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے نے مستقبل میں کٹھ پتلی وزیر اعظم کی راہ ہموار کر دی، یہ کونسا فیئر ٹرائل ہے کہ نواز شریف کو اپیل کا حق بھی نہیں، اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ ججز کی فیملیز وہاں کیا کر رہی تھیں، اب مجھے بطور کشمیری سوچنا پڑے گا کہ میں کس ملک کے ساتھ الحاق کی بات کرتا ہوں۔

راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ اس وقت نہ ملک میں کوئی حکومت اور نہ کوئی نیشنل سیکیورٹی کا سربراہ ہے، لیگی کارکن مبارک باد کے مستحق ہیں کہ طاقت کے باوجود حالات خراب نہیں کئے۔

مصنف کے بارے میں