چیئرمین تحریک انصاف جمشید دستی سے نارواسلوک پر پھٹ پڑے

 چیئرمین تحریک انصاف جمشید دستی سے نارواسلوک پر پھٹ پڑے

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے ، سیاسی گاڈفادر ضیاءالحق کے ورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، ببلو کی جے آئی ٹی میں پیشی پر یہ اور انکے چیلے آنسو بہاتے ہیں۔ عمران خان نے امریکی خارجہ پالیسی پر سخت تنقیدکی ہے اوربھارت کو ظالم ملک قرار دے دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا۔انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہیں  اور سنگین جرائم کے باعث اپنی پیشی ہو تو مظلومیت کا رونا روتے ہیں ۔ 

18a38814b88a1ad952c681870f7d9a48

انہوں نے  واضح کیا کہ ٹرمپ  مودی بیان نے امریکی خارجہ پالیسی سے اخلاقیات اور انصاف کی آخری رمق بھی ختم کردی ۔ٹرمپ کا کوئی کام نہیں کہ وہ بھارت کی افغانستان میں مداخلت کی راہ ہموار کرے ۔ 
عمران خان نے بھارت کو ظالم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر ظالم بھارت کی طرفداری کی جارہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں