کراچی: رات کے وقت بے گھر افراد کی مردم شماری کا سلسلہ جاری

کراچی: رات کے وقت بے گھر افراد کی مردم شماری کا سلسلہ جاری

کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تاریخ میں پہلی بار سڑکوں پر رہنے والے بے گھر اور نشے کے عادی افراد کی تعداد کا تعین کرنے کے لئے رات گئے مردم شماری کی گئی۔

پندرہ مارچ سے شروع ہونے والا مردم شماری کاپہلا مرحلہ 27 مارچ کو مکمل ہوگیا۔پہلے 3 دنوں میں تمام رہائشی اور غیر رہائشی عمارات پر نمبر لگائے گئے- 18 مارچ سے 27 مارچ تک خانہ و مردم شماری کے کوائف متعلقہ عملہ نے گھر گھر جا کر جمع کئے- جبکہ 28 مارچ کا دن بے گھر افراد کی گنتی کے لیے مختص کیا گیا تھا-

اس سلسلے میں چوراہوں، فٹ پاتھ اور اسپتالوں کے باہر موجود افراد کے کوائف جمع کئے گئے۔ مردم شماری کا عملہ ایک سرکاری اہلکار اور پاک فوج کے ایک جوان پر مشتمل تھا۔

خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوسرے فیز کا آغاز 31 مارچ سے ہو گا جوکہ13 اپریل تک جاری رہے گا۔