سعودی عرب کے شہروں پر داغے گئے یمنی میزائل راسطے میں تباہ

سعودی عرب کے شہروں پر داغے گئے یمنی میزائل راسطے میں تباہ

ریاض: سعودی عرب کے انتہائی اہم شہروں پر داغے گئے  میزائل تباہ کردیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس یونٹ نے سرحد پار سے فائر کئے گئے 4 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فوج کے ائر ڈیفنس یونٹ نے یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے ملکی جنوبی شہروں خمیس ، مشیط اور ابھا پر داغے جانے والے 4 بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیئے۔ حکام کے مطابق چاروں بیلسٹک میزائل صبح 7 بجے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوئے جنہیں فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیئے  جب کہ عرب اتحادی افواج میں شامل لڑاکا طیاروں نے اگلے ہی لمحے تباہ کئے جانے والے میزائلوں کے متحرک لانچنگ پیڈز کو تباہ کردیا جنہیں حوثی باغی میزائل فائر کرنے کے بعد ایک غار میں چھپا رہے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ شاہی فوج کے ائر ڈیفنس یونٹ نے سعودی سرحد پرعسیر کے علاقے پر حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل تباہ کیا تھا جس کے بعد لڑاکا طیاروں نے یمن کے اندر گھس کر ان میزائلوں کو داغنے والے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔