بارباڈوس اخبا ر نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی انتہائی بُری کارکردگی پر شرمناک خبر شائع کر دی

بارباڈوس اخبا ر نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی انتہائی بُری کارکردگی پر شرمناک خبر شائع کر دی

بارباڈوس: کرکٹ میچ ہارنے پرہر ملک کا میڈیا غصے سے لال پیلا ہوجاتا ہے لیکن ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میں مہمان ٹیم کو شکست ہونے پر ایک مقامی اخبار نے آپے سے باہر ہوکر ایسی خبر چھاپ دی کہ کیرون پولارڈ اس کی تصویر اپ لوڈ کرنے پر مجبور ہو گئے۔

مذکورہ اخبار نے اپنی خبر میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی بلے بازی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں رواں سال ہونے والے قتل کے واقعات کیساتھ منسلک کر تے ہوئے لکھا کہ ”ویسٹ انڈیز نے جتنے سکور بنائے، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں رواں سال اب تک اس سے زیادہ قتل ہو چکے ہیں، پاکستان کےخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین بلے بازوں نے انتہائی شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

“ کیرون پولارڈ اس خبر پراتنے حیران و پریشان ہوئے کہ انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ”کیا موازنہ ہے۔ 

! ایسی ہیڈ لائن اور موازنے کیساتھ امید کرتا ہوں کہ ترقی مل جائے گی۔“انہوں نے اخبار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”ایسا وقت جب ملک میں مثبت اقدامات کی ضرورت ہے، ایسے میں کرکٹ سکور کا موازنہ جرم کیساتھ کرنا بہت ہی زبردست ہے، مایوس کارکردگی کا اعتراف ہے مگر یہ موازنہ کیسے درست ہو سکتا ہے