'خواتین شادی کے پہلے روز اپنے شوہر سے ''سے نو ٹو کرپشن'' کا وعدہ لیں'

'خواتین شادی کے پہلے روز اپنے شوہر سے ''سے نو ٹو کرپشن'' کا وعدہ لیں'

اسلام آباد: پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن سمجھا جاتا ہے تو اس حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی گزشتہ دنوں نے ملک بھر میں کرپشن کے خلاف آگاہی مہم بھی چلائی تھی۔ اب قومی احتساب بیورو کی ڈائریکٹر جنرل عالیہ رشید نے بھی انوکھی منطق پیش کر دی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی رفاہ یونیورسٹی میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا خواتین شادی کے پہلے دن ہی اپنے شوہر سے ''سے نو ٹو کرپشن'' کا وعدہ لازمی لیں۔

گھر کے سربراہ سے اہلخانہ کی بڑھتی ہوئی فرمائشوں کے باعث کرپشن کو فروغ ملتا ہے۔ کرپشن پاکستان کو کینسر کی طرح کھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کرپشن کی روک تھام کیلئے حج، ادویات ، ڈرگ انسٹرومنٹس، ہاؤسنگ سوسائٹیوں، محکمہ ٹیکس، پی آئی ڈی، ریلوے اور سپورٹس بورڈ میں پریونشن کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں