ایفل ٹاور کے گرد بلٹ پروف شیشے کی دیوار تعمیر کی جائے گی

ایفل ٹاور کے گرد بلٹ پروف شیشے کی دیوار تعمیر کی جائے گی

پیرس: فرانس میں ایفل ٹاور کے گرد بلٹ پروف شیشے کی دیوار تعمیر کی جائے گی۔ پیرس میں بلدیہ کونسل نے اس حوالے سے پیش کردہ تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

بلدیہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہونے کے باعث ایفل ٹاور کا تحفظ کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹاور کے دو اطراف پر بلٹ پروف شیشے جبکہ داخل ہونے اور نکلنے کے اطراف پر دھات کی سلاخیں لگائی جائیں گی۔ اس منصوبے پر 20 ملین یورو کی مالیت آئے گی۔

ٹاور کے ارد گرد سڑکوں پر آمدورفت کے حوالے سے بھی تبدیلیاں لائی جائیںگی۔ واضح رہے کہ ایفل ٹاور کو دیکھنے کے لئے سالانہ 70 لاکھ کے قریب سیاح آتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں