حسین حقانی کے آرٹیکل کیخلاف پاک فوج کا دوٹوک موقف سامنے آ گیا

حسین حقانی کے آرٹیکل کیخلاف پاک فوج کا دوٹوک موقف سامنے آ گیا

راولپنڈی : ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے آرٹیکل پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا ہے کہ یہ بیان پاکستانی ریاستی اداروں کے ویزے کے حوالے سے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورے معاملے میں حسین حقانی کے کردارپر تحفظات کی بھی تصدیق ہوتی ہے.

یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں امریکی اخبار میں حسین حقانی کا ایک مضمون منظر عام پر آیا تھا جس میں حسین حقانی نے دعویٰ کیا تھا کہ اوباما انتظامیہ سے ان کے 'روابط' کی وجہ سے ہی امریکا القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے اور ہلاک کرنے میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے اپنے مضمون میں امریکیوں کو جاری کیے جانے والے ویزوں کے حوالے سے بھی بات کی تھی۔