فلم اسپائیڈر مین کا ایک اور ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

فلم اسپائیڈر مین کا ایک اور ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

 فلم اسپائیڈر مین کا ایک اور ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ہالی ووڈ: بہت جلد اسپائیڈر مین آپ کے قریبی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اس فلم کا ایک ٹریلر پہلے بھی ریلیز ہوچکا ہے تاہم اب اس کا ایک اور ٹریلر سامنے آیا ہے جس میں لگتا ہے کہ پوری فلم کی کہانی دو منٹوں میں بیان کردی گئی ہے۔ گزشتہ پندرہ برسوں میں یہ تیسری بار ہے کہ اسپائیڈر مین کے کردار کو نئی شکل دی گئی ہے۔ اس بار پیٹر پارکر دیگر سے کچھ مختلف ہے۔

سب سے پہلے تو یہ بہت کم عمر نظر آتا ہے کیونکہ ٹام ہولانڈ خود ابھی نوجوانی کے آغاز میں پہنچے ہیں۔مگر سب سے پرجوش امر یہ ہے کہ یہ محبوب کردار ایوینجرز کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کیے ہوئے نظ آرہا ہے خاص طور پر آئرن مین سے جو کہ اس نئی اسپائیڈر مین فلم میں بھی نظر آئے گا۔اس فلم میں اسپائیڈر مین کا مقابلہ والچر (مائیکل کیٹن) سے ہوگا جس کی جھلکیاں آپ نیچے ٹریلر میں دیکھ سکتے ہیں۔یہ فلم دنیا بھر میں سات جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔