نواز شریف اور آصف زرداری میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، اسحاق ڈار

نواز شریف اور آصف زرداری میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، اسحاق ڈار

اسلام آباد:  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی تو فوجی عدالتوں کے لیے جوتے نہ گھسیٹنے پڑتے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع ناگزیر تھی.

جنرل راحیل شریف کا مسلم اتحادی افواج کا سربراہ بنائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے لیے اسلامی ممالک کی افواج کی قیادت کے لیے ہمارے سابق آرمی چیف کاانتخاب پاکستان کے لیے ایک آنر کی بات ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سعید احمد میرٹ پر نیشنل بینک میں لگے میں نے تین نام بھیجے تھے وزیر اعظم نے سعید احمد کا انتخاب کیا سعید احمد ایک باصلاحیت شخصیت ہیں وزیر خزانہ نے کہا کہ 2013میں پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں مگر آج وہی پاکستان جی 20میں شامل ہونے جا رہا ہے ہمارے مخالفین کبھی دھرنا کبھی پاناما کے ڈرامے کر رہے ہیں الیکشن تک یہ ڈرامے کرتے رہیں گے چند بیمار ذہنیت کے لوگوں کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہوا انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس رپورٹ جلد یا کچھ دیر بعد ضرور سامنے آجائے گی ڈان لیکس کی تحقیقات ضرور منظر عام پر لائیں گے ڈان لیکس کا معاملہ حمود الرحمان اور ایبٹ آباد کمیشن کی طرح نہیں ہو گا چاہتے ہیں ماضی میں جو کچھ ہوا اس کی تصحیح ہو .

ملکی قرضوں کے بارے میں سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو اس وقت غیر ملکی قرضہ 58.1ملین ڈالر تھا 30جون 2016 ؁ تک بیرونی قرض 57ارب ڈالر ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ نواز زرداری کوئی ڈیل نہیں ہوتی تو پہلے اتنے مواقع آئے تک کیوں ڈیل نہ ہو جاتی اور لیڈر رہا ہو جاتے ڈیل کی بات بالکل غلط ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس لیے تمام غلط تاثر خود دفن ہو جائیں گے ہم نے پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے انہوں نے کہا کہ میری آصف زرداری سے کوئی ناراضگی نہیں۔