عمر اکمل وطن واپس لوٹ آئے،میڈیا سے بات چیت کیئے بغیر ہی گھر چلے گئے

 عمر اکمل وطن واپس لوٹ آئے،میڈیا سے بات چیت کیئے بغیر ہی گھر چلے گئے

لاہور: چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہو کر قومی بلے باز عمر اکمل وطن واپس لوٹ آئے۔  لاہو رپہنچے تو میڈیا سے بات چیت کیئے بغیر ہی گھر کو ہو لیے۔وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 624 سے لاہور پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کیے بغیرہی گھر روانہ ہوگئے۔ عمر اکمل چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے ساتھ انگلینڈ گئے تھے ، تاہم فٹنس ٹیسٹ نہ پاس کر سکے جس بنا پرانہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ،عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ عمر اکمل کو فٹنس مسائل کی وجہ سے چیمپئزٹرافی سے باہر کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جبکہ ٹیم سے باہر ہونے کے بعد عمرا کمل کی ایک اور ڈانس کی ویڈیو میں سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک پارٹی میں سٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں.دوسری جانب سابق پاکستانی کپتان اور مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کوفٹنس مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے خراب رویے کی وجہ سے ٹیم سے نکالا گیا ہے .یاد رہے کہ عمر اکمل کے برمنگھم میں 2 ٹیسٹ لیے گئے ایک ٹیسٹ کے بعد انہیں 3 دن کا وقت دیا کہ اپنی فٹنس بہتر کریں لیکن 3 دن کے بعد بھی جب ٹیسٹ لیا گیا کہ تو وہ دوبارہ ناکام رہے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے فیصلہ کیا کہ عمر اکمل کو وطن واپس بھیج دیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں