کے الیکٹرک 2سو ارب روپے لوٹ کر فرار ہونا چاہتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

کے الیکٹرک 2سو ارب روپے لوٹ کر فرار ہونا چاہتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

کراچی: جماعت اسلامی نےکے الیکٹرک کے خلاف آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کراوی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کے الیکٹرک 2سو ارب روپے لوٹ کر فرار ہونا چاہتی ہے، ایمرجنسی نافذ کرکے کمپنی کی قیادت کو گرفتار کیا جا ئے ۔

جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے خلاف آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کراوی ۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے امیرجماعت اسلامی کراچی ھافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کے کے الیکٹرک کو فوری قومی تحویل میں لیا جائے، حافظ نعیم نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو کے الیکٹرک کے خلاف استعمال کرنے کی اپیل بھی کی ۔

امیر کراچی کا کہنا تھا کے کے الیکٹرک کا فارنزک آڈیٹ ہونا چاہئے،کے الیکٹرک کے خلاف مختلف تھاںنو میں مقدمات درج کرارہے ہیں۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کے ،کے الیکٹرک ایک جانب لوڈشیڈنگ کررہی ہے تو دوسری جانب اوور بلنگ سے شہریوں کو خون چو سنے میں مصروف ہے۔ کمپنی دو سو ارب روپے لوٹ کر فرار ہونا چاہتی ہےاور وفاق اس راہ فرار میں اس کی مدد کرر ہاہے۔

مصنف کے بارے میں